قرار مشکل کیوں؟

سوال یہ ہے کہ حصول قرار مشکل کیوں؟
گر ہجر مشکل ہے تو وصل یار مشکل کیوں؟

گلوں سے بے رخی، یہ بے رنگ شاعری
خزاں میں اطمیناں اور یہ بہار مشکل کیوں؟

خاص فرقت میں، قربت میں فقط یاس تم
عشق آساں بہت اور اعتبار مشکل کیوں؟

ظلم کا دور کیوں؟ امید عدل مشکل کیوں؟
صبر کمزور کیوں؟ اور انتظار مشکل کیوں؟

زخم کھائے بہت، اب بھی نہیں سمجھے ہم
سہل سینے پہ ہو اور دل پہ وار مشکل کیوں؟

Leave a comment